چین میں طوفانی بارشں، ڈیم تباہ، 12 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2021
چین میں طوفانی بارشں
چین میں طوفانی بارشں

 

 

بیجنگ: چین میں بارش اور طوفان نےعام زندگی بری طرح متاثر کی ہے،ملک کے وسطی صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، شدید بارشوں کے باعث ڈیم تباہ ہو گیا جبکہ دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

چینی کے وسطی شہر زینگ زو میں شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

 کئی روز سے جاری بارش کے باعث زینگ زو شہر کی مرکزی شاہرائیں، ریلوے اسٹیشن اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں اور پورا شہر دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے زینگ زو میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

صدر شی جن پنگ نے بھی ڈیم تباہ ہونے سے ہلاکتوں اور کچھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی کی سینٹرل تھیٹر کمانڈ کا کہنا ہے کہ 20 جولائی کو یہیتان ڈیم میں 20 میٹر کی دراڑ پڑ گئی تھی اور دریا کی کناریوں کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم اب وہاں صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔