حج :بھیک مانگنے پر 6 ماہ قید ۔ پچاس ہزار ریال جرمانہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
حج :بھیک مانگنے پر 6 ماہ قید ۔ پچاس ہزار ریال جرمانہ
حج :بھیک مانگنے پر 6 ماہ قید ۔ پچاس ہزار ریال جرمانہ

 

 

ریاض :  سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ ’حج موسم کے دوران بالواسطہ یا بلاواسطہ گداگری قانونا جرم ہے۔ کوئی بھی شخص حج موسم سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائے‘۔ اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں انتباہ کیا کہ ’جو شخص گداگری کرے گا، کسی کو اس کی رغبت دلائے گا، کسی کے ساتھ مل کر گداگری کرے گا یا کسی بھی شکل میں گداگری کا پیشہ اپنانے میں تعاون دے گا اسے چھ ماہ تک قید اور50 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی‘۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’اگرکوئی شخص دوبارہ گداگری میں ملوث پایا ہوا تو انتہائی سزا دگنی کردی جائے گی‘۔ ’گداگرغیر ملکی ہوا تو اسے مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا تاہم اگرسعودی شہری کی غیرملکی بیوی، سعودی خاتون کا غیرملکی شوہر یا اس کی اولاد گداگری میں ملوث ہوئی تو وہ بے دخلی کی سزا سے مستثنی ہوں گے‘۔ بیان میں کہا گیا کہ ’عام غیرملکی کو گداگری پر حج یا عمرے کے سوا کسی بھی غرض سے سعودی عرب آنے سے روک دیا جائے گا۔