نائیجر میں مسلح افراد نے 58 شہریوں کو قتل کردیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2021
خوفناک حملہ
خوفناک حملہ

 

 

 مسلح افراد نے نائیجر کے جنوب مغربی علاقے میں قریبی گاؤں سے گزرنے والے ایک قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قافلہ مارکیٹ سے واپس آرہا تھا جس پر گھات لگائے افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کرکے قافلے میں شامل افراد کو ہلاک کردیا۔

جنوب مغربی نائیجر کے جس علاقے میں قافلے پر حملہ کیا گیا وہ مالی اور مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو کی سرحد کے قریب واقع ہے جب کہ اس علاقے میں مسلح گروپوں کی جانب سے قاتلانہ حملوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہےحکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ نائیجر میں ہونے والے قاتلانہ حملے ملک کے نئے صدر کےلئے ابھرتا ہوا سکیورٹی چیلنج ہے، نائیجر میں رواں سال فروری میں نئی حکومت وجود میں آئی ہے اور محمد بازوم ملک کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔