گوگل ادا کرے گا ہرجانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2021
 اشتہاری اختیارات کا غلط استعمال
اشتہاری اختیارات کا غلط استعمال

 

 

 پیرس :فرانس نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر اشتہاری اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر 220 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا۔

 فرانسیسی مسابقتی اتھارٹی کا کہناہے کہ گوگل حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنی آن لائن ایڈورٹائزنگ کو فروغ دے رہا ہے۔

 اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ گوگل ڈیجیٹل اشتہارات میں اپنی ملکیتی ٹیکنالوجیز کو ترجیح دینے میں ملوث پایا گیا اور اشتہارات کے معاملے میں اس نے اپنی کمپنیوں سے خصوصی برتاؤ رکھا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

 دوسری جانب بلاگ پوسٹ میں گوگل کا کہنا ہے کہ آن لائن اشتہار مارکیٹنگ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی فرانس کی مسابقتی اتھارٹیز کے ساتھ متفق ہے، اس سلسلے میں آئندہ چند ماہ میں کچھ تبدیلیاں لائی جائیں گی اور انہیں عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے گا۔