علی گڑھ میں آئی ٹی پارک بنانے کے منصوبے پر مہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-03-2021
ملک کا ایک خوبصورت  آئی ٹی  پارک
ملک کا ایک خوبصورت آئی ٹی پارک

 

 

ریشمہ/ علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آئی ٹی کے طلبا کے لئے ایک بہت بڑی خوشی خبری ہے۔ تعلیم مکمل ہونے کے بعد اب انہیں شہر سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ جاب دینے والی آئی ٹی سیکٹر کی بڑی بڑی کمپنیاں اب انہیں شہر میں ہی مل رہی ہیں۔ ڈفنس کوریڈور کے طور پر ترقی کرنے والے اس شہر کے انجینئرنگ کے طلبا کو بھی موقع ملنے والا ہےیوپی سرکار نے علی گڑھ میں آئی ٹی پارک بنانے کے منصوبے پر مہر لگا دی ہے۔ علی گڑھ سے رکن ریاستی اسمبلی دلیبر سنگھ نے آئی ٹی پارک بنانے کی مانگ اٹھائی تھی۔

آٹھ ہزار مربع میٹر میں بنےگا آئی ٹی پارک

جلد ہی علی گڑھ کو دو تحفے ایک ساتھ ملیں گے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈفنس کوریڈور کے ساتھ ہی آئ ٹی پارک کی منظوری ملنے کے ساتھ دونوں کی تعمیر کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ علی گڑھ انتظامیہ کی طرف سے آئی ٹی پارک کے لئے شہر سے متصل ایک گاؤں میں آٹھ ہزار مربع میٹر کی زمین کو الاٹ کرنے کی تجویز منظوری کے لئے بہت پہلے ہی حکومت کے پاس بھیج دی گئی تھی ۔ اب اس کو منظور بھی کر لیا گیا ​​ہے۔

یوپی الیکٹرانکس کارپوریشن نی مانگی 2 ایکڑ زمین

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2020 میں یوپی الیکٹرانکس کارپوریشن لمیٹڈ نے علی گڑھ کے ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ کو خط لکھ کر آئی ٹی پارک کے لئے دو ایکڑ زمین کی مانگ کی تھی ۔ اس زمین کو لے لینے کا مقصد سافٹ ویر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) کے ذریعہ ضلع میں پارک کی تنصیب کرنا ہے۔ آئی ٹی پارک کی ترقی پر 20 کروڑ روپیۓ کی لاگت آنے کی امید ہے۔ اس میں نوئیڈا کے ڈیٹا سینٹر کی طرز پر ڈیٹا مواصلات کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی ۔

کاروباریوں اور طلبا کو ملیں گے موقے 

اس آئی ٹی پارک میں آئی ٹی سے منسلک 150 سے 200 کاروباری اپنے کاروبار کا آغاز کریں گے ۔ آئی ٹی کے شعبے میں نئے اسٹارٹپ کو مواقع دئیے جائیں گے- آئی ٹی کے شعبے میں ایکسپورٹ بھی بڑھے گا- علی گڑھ کے انجینئرنگ کالج ، اے ایم یو, پولیٹیکنیک اور آئی ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ سے پڑھنے والے طلبا کو شہر میں رہ کر روزگار کرنے کا موقع ملے گا ۔