غزہ:ملالہ کا بچوں کی امداد کیلیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرکاعطیہ ۔

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
قابل ستائش قدم
قابل ستائش قدم

 

 

 لندن:نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے حالیہ اسرائیلی جارحیت سے متاثر غزہ کے بچوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی کی جانب سے یہ رقم غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں کام کرنے والی این جی اوز کو دی جائے گی جو کہ غزہ میں بچوں کی فلاح کے لیے استعمال ہوگی۔ یہ رقم سے غزہ میں حالیہ اسرائیلی بمباری سے تباہ اسکولوں کی تعمیر، غذائی کمی کا شکار بچوں کی امداد اور صاف پانی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ ہوگی۔ایک ٹوئٹ میں ملالہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچے بھی امن کے ساتھ رہنے اور اپنے گھروں میں محفوظ محسوس کرنے سمیت تعلیم یافتہ ہونے اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے مستحق ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ مجھے فلسطینی بچوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کا ساتھ دینے پر فخر ہے۔خیال رہے کہ غزہ پر حالیہ اسرائی جارحیت کے نتیجے میں وہاں 66 بچے شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جب کہ 50 سے زیادہ اسکول بھی تباہ ہوئے ہیں۔