غزہ : اسرائیلی حملوں میں ابتک 109 ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2021
اسرائیلی حملے جاری
اسرائیلی حملے جاری

 

 

غزہ پٹی: اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ فضائی حملے کئے ہیں جس میں ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔اسرا ئیلی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کے اپنے ہی بیان کو دو گھنٹے بعد واپس لے لیا اور غزہ میں صیہونی فوج داخل ہونے کی تردید کر دی۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد109 ہو گئی ہے، شہدا میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔غزہ سے فلسطینی تنظیم حماس کے راکٹ حملوں میں 7 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بلایا گیا آج ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا۔امریکا نے اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی شہریوں کو اسرائیل کے طے شدہ سفر پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔