یوم جمہوریہ پر خالصتان کے نام پر گاندھی کی توہین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2022
یوم جمہوریہ پر خالصتان کے نام پر گاندھی کی توہین
یوم جمہوریہ پر خالصتان کے نام پر گاندھی کی توہین

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

یوم جمہوریہ پر کئی ممالک میں 26 جنوری کو خالصتان کے حامیوں کی ریلی میں بابائے قوم گاندھی جی کی توہین کا معاملہ زور پکڑ رہا ہے۔ ہندوستان نے اس معاملے میں سخت رویہ اپنایا ہے۔ ان ممالک سے خالصتانی حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں ایسے واقعات ہوئے ہیں جہاں بنیاد پرست عناصر نے بیرون ملک سفارتی احاطے میں توڑ پھوڑ کی کوشش کی۔ واشنگٹن ڈی سی میں گاندھی کے مجسمے کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی۔ ہم نے یہ مسئلہ متعلقہ میزبان حکومتوں کے ساتھ اٹھایا ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیا ہے سارا معاملہ؟

دراصل26 جنوری کو خالصتان کے حامیوں نے کئی ممالک میں ریلیاں نکالیں۔ لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر ہندوستان کے آئین کی کاپی اور پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں خالصتانیوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر اپنا جھنڈا لگا دیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق لندن کے علاوہ کینیڈا، امریکا میں واشنگٹن، اٹلی کے میلان میں بھی ایسے ہی واقعات پیش آئے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان خالصتانیوں کی ان حرکات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

مہیش جیٹھ ملانی کو خالصتانیوں نے دھمکی دی تھی

ایک دن پہلے، خالصتانی دہشت گرد تنظیم سکھ فار جسٹس نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی کو دھمکی آمیز کال کی تھی۔ سکھ فار جسٹس کے بانی گروپتون سنگھ پنوں نے دھمکی دی ہے کہ سپریم کورٹ میں خالصتانی پرچم لہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیٹھ ملانی آپ دیکھیں گے کہ ہم اس ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں جائیں گے اور سپریم کورٹ میں پرچم لہرائیں گے۔

ایسا واقعہ دسمبر 2020 میں بھی ہو چکا ہے

ایسا ہی ایک واقعہ نئی دہلی میں نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آیا۔ امریکہ میں ہندوستانی سفارتخانے کے باہر مہاتما گاندھی کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ یہ کارروائیاں گریٹر واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ اور ورجینیا کے ساتھ ساتھ نیویارک، نیو جرسی، پنسلوانیا، انڈیانا، اوہائیو اور شمالی کیرولائنا کے خالصتان کے حامیوں نے کیں۔ اس دوران کچھ لوگوں نے ہاتھوں میں کرپان لے کر مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پوسٹر چسپاں کر رکھے تھے۔