مفرورتاجرمیہول چوکسی لاپتہ،تلاش میں پولس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مفرورتاجرمیہول چوکسی
مفرورتاجرمیہول چوکسی

 

 

اینٹیگا

پی این بی گھوٹالہ کے ملزم ، مفرور تاجر میہول چوکسی کےلاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ مبینہ طور پر مفرور ہیرا تاجر میہول چوکسی کیریبین جزیرے کے شہر اینٹیگا اور باربوڈا میں لاپتہ ہوگیا ہے اور پولیس اتوار سے ہی اس کی تلاش کر رہی ہے۔

مقامی میڈیا نے منگل کے روز پولیس کمشنر اٹلی روڈنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس تاجر میہول چوکسی کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

خبر کے مطابق ، چوکسی ، جس نے اینٹیگوا اور باربوڈا کی شہریت حاصل کی ہے ،کو اتوار کے روز جنوبی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بعد میں ، اس کی گاڑی کو بازیاب کرا لیا گیا لیکن چوکسی کا کچھ پتہ نہیں ملا۔

اس سلسلے میں چوکسی کے وکیل سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ، لیکن ان کی طرف سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ چوکسی نے جنوری 2018 میں ہندوستان فرار ہونے سے پہلے ، 2017 میں کیریبین جزیرے کے شہر اینٹیگوا اور باربوڈا کی شہریت حاصل کی تھی۔

چوکسی اور اس کے بھتیجے نیرو مودی پر ، کچھ بینک عہدیداروں کے ساتھ ، پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کو 13،500 کروڑ روپئے کی مبینہ طور پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیرو مودی فی الحال لندن کی ایک جیل میں بند ہیں۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) دونوں کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔