ہندوستان کے ساتھ پہلے جیسے دوستانہ تعلقات برقرار رہیں گے۔ طالبان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-08-2021
ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر بولا طالبان
ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر بولا طالبان

 

 

کابل: افغانستان کے نئے حکمراں طالبان نے ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ظاہر کی ہے بلکہ علاقائی طور پر ہندوستان کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ ساتھ ہی زور دیا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات ہی برقرار رکھے جائیں گے۔

طالبان رہنما شیر محمد عباس ستانکزئی کا اپنے حالیہ انٹرویو میں کہنا ہے کہ ہندوستان اس خطے کا ایک اہم ملک ہے اور ہم ان کے ساتھ اچھے تجارتی اور اقتصادی تعلقات چاہتے ہیں۔جس طرح ہندوستان کے ساتھ ہمارے تعلقات پہلے تھے ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح جاری رہیں۔

ٹوڈے افغانستان کو آج دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی ہندوستان کے ساتھ تجارت پاکستان کے راستے کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ ہمیں ہوائی تجارت بھی ہندوستان کے ساتھ کھلی رکھنی ہو گی۔

’ہم اپنے تجارتی، اقتصادی اور سیاسی روابط میں ہندوستان کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات بحال رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دوران انٹرویو اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے ساتھ ان سب معاملات پر کام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان قوم کا بہت شکر گزار ہوں کے انہوں نے مہاجرین کو پناہ دی اور ہمارے مہاجرین نے وہاں اتنے سال آرام اور سکون کی زندگی بسر کی۔

ہم پاکستان کے ساتھ بھی، جو ہمارا ہمسایہ ہے، اچھے تعلقات رکھنے کی توقع کرتے ہیں۔ جس طرح پہلے ہمارے بیچ دوستی تھی اسی طرح اب بھی ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے تعلقات مثبت ہوں گے اور عدم مداخلت سیاست پر دونوں عمل کریں گے۔