فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس کا کورونا وائرس سے متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس کا کورونا وائرس سے متاثر
فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس کا کورونا وائرس سے متاثر

 

 

پیرس: فرانس کے وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو 10 دن کے لیے گھر پر قرنطینہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فرانس کے 56 سالہ وزیراعظم ژاں کاسٹیکس نے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم نے چند ماہ قبل ہی کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرایا تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فرانسیسی وزیر اعظم نے خود کو گھر پر 10 دن کے لیے قرنطینہ کرلیا تاہم وہ اس دوران آن لائن ہی امور مملکت چلاتے رہیں گے۔

ان کے اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا اور ایک بیٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کورونا کی پانچویں لہر میں نئے کیسز بجلی کی رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔

فرانسیسی وزیر اعظم کے معالجین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ژاں کاسٹیکس کی حالت خطرے سے باہر ہے انھیں صرف معمولی علامات ہیں۔

ویکسین لگوانے کی وجہ سے وائرس کے حملے میں شدت نہیں رہی۔ فرانس کے محکمہ صحت کی جانب سے ایک روز قبل جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر فرانس میں بجلی کی رفتار سے پھیل رہی ہے اور پچھلے سات روز میں نئے کیسز کی شرح میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ فرانس کے وزیراعظم نے گزشتہ روز بیلجیئم کے وزیر اعظم سے برسلز ملاقات کی تھی اس لیے بیلجیم کے وزیر اعظم بھی قرنطینہ میں چلے گئے۔