فرانس: پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے اسلامی بنیاد پرست ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2021
پولیس کارروائی
پولیس کارروائی

 

 

 پیرس:فرانسیسی پولیس اسٹیشن میں گھس کر حملہ کرنے والے اسلامی جنونی کو پولیس نے ہلاک کردیا۔ حملہ آور کے ذریعہ تیز چاقو سے پولیس پر حملہ کیاگیا پھربندوق سے بھی حملہ کیاگیا،حملے کی زد میں دو پولیس والے زخمی ہو گئے۔

ماراگیاجنونی پولیس کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ فرانس کا وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمین نے کہا ہے کہ حملہ آور 40 سالہ فرانسیسی شہری تھا۔ وہ آٹھ سال کے سزا کے بعد حال ہی میں جیل سے رہا ہوا ہو تھا۔

ڈرمین نے صحافی کوبتایا کہ حملہ آور کے ذریعہ 2016 میں اسلامی بنیاد پرستی کے لئے جھنڈا لہرایا تھا۔ نینٹس کے نواحی شہر لا چیپل-سر-آندرے شہر میں ہوئے اس انکاو ¿نٹر کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ اس میں دہشت گردی کے واقعے کو بھی مسترد نہیں کیا گیا ہے۔ ڈرمینیا نے بتایا کہ حملہ آور کا بظاہر مقصد پولیس پر حملہ کرنا تھا۔ لیکن اب تک کی تحقیقات میں حملہ آور کے کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلقات کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔