فرانس : سابق صدر نکولس کو 3 سال قید کی سزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2021
سزا کاٹنے کی نوبت آگئی
سزا کاٹنے کی نوبت آگئی

 

 

پیرس۔ فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کوبد عنوانیوں کے الزامات عائد ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ فرانسیسی عدالت نےاس میں سے دو سال کی سزا معطل کردی گئی ہے۔کیس کی سماعت کرنے والے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان جرائم سے عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔

فرانس کے 2007 سے 2012 تک صدر رہنے والے نکولس سرکوزی پر جج گِلبرٹ ازیبرٹ کو اپنی سیاسی جماعت ریپبلیکینز کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کی خفیہ معلومات کی فراہمی کے بدلے موناکو میں اعلیٰ عہدے کی پیشکش کرکے رشوت دینے کی کوشش کا الزام تھا۔ تفتیش کاروں نے اس خفیہ فون لائن کو وائر ٹیپ کیا تھا جس سے سابق فرانسیسی صدر، گِلبرٹ ازیبرٹ اور اپنے وکیل تھیری ہرزوگ سے رابطہ کیا کرتے تھے۔

ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نکولس سرکوزی اس سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے یا نہیں۔ یاد رہے کہ نکولس سرکوزی سے قبل جیکس شیراک پر بھی 2011 میں الزام ثابت ہوا تھا، تاہم انہیں معطلی کی سزا دی گئی تھی۔

نکولز سرکوزی کو مارچ 2018 میں انتخابی مہم کے لیے غیر ملکی فنڈنگ استعمال کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار بھی کیا گیا تھا۔اس سے قبل مارچ 2013 میں بھی نیکولس سرکوزی پرفرانس کی امیرترین خاتون سے مالی فوائد حاصل کرنے پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔