امریکا میں فائرنگ اور آگ لگنے کے واقعے میں 4 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-08-2021
امریکا میں فائرنگ اور آگ لگنے کے واقعے میں 4 افراد ہلاک
امریکا میں فائرنگ اور آگ لگنے کے واقعے میں 4 افراد ہلاک

 


واشنگٹن

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر کینا ویک میں فائرنگ اور آگ لگنے کے واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کو شبہ ہے کہ ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک کیا جب کہ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب فائرنگ اور آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک شخص کو زخمی حالت میں پایا اور 2 گھروں میں آگ بھی لگی ہوئی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق متشبہ شخص نے پہلے دو گھروں کو آگ لگائی اور پھر فائرنگ کی، قریب ہی کھڑے ایک ٹرک سے پولیس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی، جلے ہوئے ٹرک سے ایک نا معلوم شخص کی لاش بر آمد ہوئی۔

پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک گھر سے مزید 2 افراد کی لاش بر آمد ہوئی ہیں جن کا تعلق بھی اسی واقعے سے ہو سکتا ہے تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔