متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرایا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2021
متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرایا
متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرایا

 

 

دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرادیاگیا۔

حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں تعینات اسرائیلی سفیر عامر ہائیک کو صدارتی گارڈز نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد صدارتی محل (قصر الوطن) میں اسرائیلی قومی ترانے کی دھن بجائی گئی ۔

اس موقع پر صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرایا گیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی نے بھی امارات میں شاخ کا افتتاح کردیا۔ (ایجنسی ان پٹ )