ہندوستان اور دبئی فلائیٹس کا آغاز 15جولائی سے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2021
دبئی سے فلائٹس
دبئی سے فلائٹس

 

 

دبئی : ہندوستان اور دبئی کے درمیان بین الاقوامی پروازوں کا 15جولائی سے آغاز ہورہا ہے ۔15جولائی 2021 سے دبئی کا سفرکرنے کے خواہشمند افراد اپنے لیے بکنگ کرسکیں گے۔

 در اصل ہندوستان اور دبئی کے درمیان پروازیں شروع ہونے والی ہیں۔ 24 اپریل سے پورے ملک میں پھیلے ہوئے کورونا وئرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ہندوستان سے دبئی کا سفر معطل کردیاگیاتھا اوراس معطلی میں جومتعدد تبدیلیوں کے بعد رکھی گئی تھی، اب صرف دبئی کی پروازیں ہی بک کی جاسکتی ہیں۔

 خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صرف کچھ راستوں سے ہی سفر کیاجائے گا کیونکہ متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔تاہم خصوصی بین الاقوامی پروازیں مئی 2020 سے ’’وندے بھارت مشن‘‘ کے تحت ہندوستان میں 23 مارچ سے خدمات معطل ہونے کے باوجود چل رہی ہیں۔ ان انتظامات کے تحت جو جولائی 2020 سے شروع کی گئیں ہیں۔