ہندوستانی کورونا سے برطانوی لاک ڈاؤن کی مدت بڑھنے کا خدشہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2021
برطانیہ میں لاک ڈائون
برطانیہ میں لاک ڈائون

 

 

لندن

برطانیہ میں کورونا وائرس کے انڈین ویرینٹ نے اس بات کا خدشہ پیدا کردیا کہ 21 جون 2021 سے لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے میں تاخیر ہو جائے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کا ہندوستانی ویرینٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کو مؤخر کراسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیڈول کے تحت پیر سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائی جائے گی۔ اور انہیں نہیں لگتا کہ جون میں لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے میں تاخیر ہوگی، لیکن ہندوستانی کورونا ویرینٹ بہت خطرناک ہے، زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ہندوستانی کورونا وائرس 21 جون سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا پروگرام متاثر کرسکتا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )