پاکستان: خورو نوش کی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-08-2021
پاکستان: خورو نوش کی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
پاکستان: خورو نوش کی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

 

 

لاہور، پاکستان

پاکستان میں ان دنوں خورد و نوش اشیا میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، اس وجہ سے اس ملک کی عوام بے حد پریشان ہیں۔

ایسا لگا رہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے اور عمران حکومت ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول نہ کر سکی۔

 رواں ہفتے بھی آٹے اور چینی سمیت کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ، دہی، مرغی کا گوشت، انڈے، پیاز اور لہسن سمیت 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

دال مسور کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 74 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر اور ایل پی جی سمیت 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔