کابل: پاسپورٹ آفس کے قریب دھماکا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-12-2021
کابل: پاسپورٹ آفس کے قریب دھماکا
کابل: پاسپورٹ آفس کے قریب دھماکا

 


کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ آفس کے گیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ترجمان کابل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کابل میں دھماکا محکمہ پاسپورٹ کے سامنے ایک کار میں ہوا ہے۔

دوسری جانب افغانستانی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، کابل میں پاسپورٹ آفس پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

افغانستانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو پہلے ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کے حوالے ابھی کچھ واضح معلوم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد پاسپورٹ آفس سروس بحال ہونے کے بعد حالیہ دنوں میں سفری دستاویزات حاصل کرنے کے لیے افغانیوں کا ایک بڑا ہجوم پاسپورٹ آفس کے باہر جمع رہتا ہے۔