‘دھماکہ کا معاملہ:چین کو پاکستان نے کر لیا’ رام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-07-2021
ایک دھماکہ جس نے پاکستان کو رسوا کردیا
ایک دھماکہ جس نے پاکستان کو رسوا کردیا

 

 

اسلام آباد: پاکستان میں ایک بس دھماکہ کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان تنازعہ اب حل ہوتا نظر آرہا ہے ،اس دھماکہ کے بعد چین نے کئی بڑے قدم اٹھا ئے تھے ۔جن سے پاکستان کے لئے بڑی ذلت کا سامان ہوگیا تھا۔

 مگر اب پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کادورہ کیا اور داسوحادثہ میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔ چین کی تعمیراتی کمپنی نے اپنے پچھلے نوٹس کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور پاکستانی ورکرز کو نکالنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

اس کو کہیں نہ کہیں پاکستان کی لیپا پوتی ہی مانی جارہی ہے ۔ مقصد جو نقصان ہوگیا ہے اس کی تلافی کرنا ہی تھا۔ پاکستان کے وزیرخارجہ نے زخمی چینی شہریوں کوفراہم کردہ طبی سہولیات پراطمینان کااظہارکیا اورچینی شہریوں کومکمل تعاون کایقین دلایا۔پاکستان میں چین کے سفیرنے اس موقع پراس عزم کااعادہ کیا کہ پاکستان اورچین قریبی تعاون جاری رکھیں گے اورکسی بھی چیلنج کامل کرمقابلہ کرینگے۔

 دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور چین داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور دوسرے منصوبے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔