یورپی یونین طالبان کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لیےتیار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
یورپی یونین طالبان کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لیےتیار
یورپی یونین طالبان کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لیےتیار

 

 

سلووانیہ: یورپی یونین نے طالبان کے ساتھ روابط قائم کرنے کی خاطر اپنی شرائط وضع کر لی ہیں۔

تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ فی الوقت یورپی یونین طالبان کی حکومت کو تسلیم کر رہی ہے۔

یورپی یونین نے جمعے کے دن جاری کردہ اپنے ایک اہم اعلان میں کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مشروط روابط قائم کیے جائیں گےاور اگر سلامتی کی صورتحال اجازت دیتی ہے تو اس شورش زدہ ملک سے نکلنے والے مقامی لوگوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے نگران جوزف بوریل نے کہا کہ ہمیں افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ انگیج ہونا پڑے گا، جس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ان کی حکومت کو تسلیم کیا جا رہا ہے بلکہ یہ صرف ایک آپریشنل انگیجمنٹ ہے‘‘۔

سلووانیہ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی ایک میٹنگ کے بعد جمعے کے دن بوریل نے مزید کہا کہ اس طرح کے روابط کا مستقبل دارصل نئی افغان حکومت کی رویوں سے ہی طے ہو گا۔

بوریل کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ان روابط کے قیام کے لیے کچھ شرائط بھی تجویز کی ہیں، جن پر طالبان کا عمل کرنا ضروری ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ان اہم بینج مارکس میں یہ بھی شامل ہے کہ طالبان کی نئی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ان کے دور میں افغان سرزمین کو دہشت گردی کے ٹھکانوں کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ اس کے علاوہ ان شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ طالبان کی نئی حکومت خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی جبکہ ملکی میڈیا کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے۔ ایک اہم نکتہ یہ بھی ہے کہ طالبان نئی حکومت میں تمام سیاسی و نسلی گروپوں کی شمولیت ممکن بنائیں گے اور نئی حکومت تمام افغان عوام کی نمائندہ ہو گی۔