عرب امارات کو سعودی عرب سے ملانے والا 139 کلو میٹر طویل ٹریک مکمل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
عرب امارات کو سعودی عرب سے ملانے والا 139 کلو میٹر طویل ٹریک مکمل
عرب امارات کو سعودی عرب سے ملانے والا 139 کلو میٹر طویل ٹریک مکمل

 

 

آواز دی وائس، ایجنسی
اتحاد ریل نے 139 کلو میٹر طویل ٹرین ٹریک مکمل کر لیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات کو سعودی عرب کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ریلوے منصوبے کے تحت کل 1200 کلو میٹر طویل ٹرین ٹریک تعمیر کیا جا رہا ہے۔

امارات کے سرکاری ٹرانسپورٹ آپریٹر نے کہا ہے کہ منصوبے کے دوسرے سٹیج کے پہلے پیکج پر کام مکمل ہو چکا ہے جس میں حال ہی میں مکمل ہونے والا ٹریک بھی شامل ہے جو ابو ظبی کے مغربی شہر الغویفات سے جوڑتا ہے۔

قومی ریلوے منصوبے کے تحت نہ صرف متحدہ عرب امارات کی سات ریاستوں کو آپس میں جوڑا جائے گا بلکہ ہمسایہ خلیجی ممالک کے ساتھ بھی لنک قائم ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1200 کلو میٹر طویل ریل منصوبہ شیڈیول کے مطابق تکمیل کے قریب ہے جس کی ابتدائی لاگت کا اندازہ 40 ارب درہم لگایا گیا ہے۔