افغان فوجیوں کو طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی ترغیب ،متعدد گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-06-2021
نئی سازش کا پردہ فاش
نئی سازش کا پردہ فاش

 

 

کابل:افغان فوجیوں کو طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی ترغیب دینے کے الزام میں درجنوں قبائلی عمائدین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ افغانستان کے حکومتی حکام کی جانب سے بتائی گئی ہے جبکہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ان دنوں افغان فورسز کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

افغانستان میں پچھلے ہفتے کے دوران لڑائی میں کافی تیزی آئی جبکہ امریکہ اپنا ملٹری آپریشن ختم کرتے ہوئے 11 ستمبر تک وہاں سے نکلنے کی تیاری کر رہا ہے۔طالبان نے اپنے حملے بڑھا دیے ہیں جس سے کابل کے ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ طاقت کے بل پر یا حکومتی فوجیوں کو ساتھ ملا کر پھر سے طاقت میں آ سکتے ہیں۔

رواں ہفتے کے آغاز میں وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ قبائلی عمائدین کی جانب سے فوجیوں کو اپنے تحفظ کے لیے اپنا کام چھوڑنے کی ترغیب دراصل ’دشمن کی براہ راست مدد ہے۔‘ وزرات داخلہ کے ترجمان طارق اریان نے عرب نیو کو بتایا کہ ’ان مشران میں سے درجنوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے کیس عدالت کو بھیجے جائیں گے۔‘ گرفتاریوں کا یہ سلسلہ پچھلے دو ہفتے سے جاری ہے۔ مشرقی صوبے نورستان میں 19 مشران کو طالبان کی جانب سے دو اضلاع پر قبضہ کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔