ایلون مسک پھر باپ بنے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2022
ایلون مسک پھر باپ بنے
ایلون مسک پھر باپ بنے

 

 

نیو یارک: امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اور گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گرائمز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ایلون مسک اور گرائمز نے اپنی بیٹی کی پیدائش کو خفیہ رکھا ہوا تھا اور یہ خبر میڈیا تک اس وقت پہنچی جب گرائمز امریکی جریدے وینٹی فیئر کو انٹرویو دے رہی تھیں اور بچی نے رونا شروع کردیا۔

دوران انٹرویو جب بیٹی کی پیدائش کی خبر میڈیا کو پتا چل گئی تو بھی گلوکارہ نے اپنی بیٹی کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اپنی نوزائیدہ بچی کو ’وائی‘ کہہ کر پکارتے ہیں۔

اُنہوں نےکہا کہ’بیٹی کے لیے یہ نام بہت زبردست ہے کیونکہ وہ اس سے پہلے وہ اپنے بیٹے کو ایکس کے نام سے پکارتے ہیں‘۔

اُنہوں نے ایلون مسک کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا کہ’ان کا ایلون مسک کےساتھ رشتہ تھوڑا منفرد ہے‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ دراصل ان کے پاس اپنے رشتے کو بیان کرنے کے لیے کوئی خاص لفظ نہیں ہے، شاید وہ اب بھی مسک کو اپنا بوائے فرینڈ ہی کہیں گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ’وہ اور ایلون مسک الگ الگ گھروں میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور اپنے اپنے کام کرتے ہیں‘۔

گرائمز کا کہنا ہے کہ ’وہ یہ امید نہیں کرتیں کہ دوسرے لوگ ان کے اس رشتے کو سمجھیں گے‘۔

رپورٹ کے مطابق ، ایلون مسک اور گلوکارہ گرائمز کے ہاں ’وائی کی پیدائش دسمبر 2021 میں سروگیسی کے ذریعے ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2021 میں ایلون مسک اور گرائمز نے اعتراف کیا تھا کہ اُنہوں نے ایک دوسرے سےاپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

یہی نہیں ایلون مسک کو گلوکارہ گرائمز سے علیحدگی کے پانچ ماہ بعد لاس اینجلس میں اپنے نجی جیٹ سے اترتے ہوئے ایک خاتون کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔

رپورٹس میں ایلون مسک کے ساتھ نجی جیٹ سے اترنے والی خاتون کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ خاتون آسٹریلوی اداکارہ نتاشا باسیٹ ہیں۔ (ایجنسی)