سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں عید کی رونق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2022
سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں عید کی رونق
سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں عید کی رونق

 

 

آواز دی وائس : سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک  میں پیر کو عید الفطر منائی جارہی ہے۔ کورونا کے دور کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب بغیر کیس احتیاط یا  سماجی فاصلہ کے عید کا تہوار منایا جارہا ہے۔ بہرحال اس مرتبہ عیدالفطر کا تہوار ایسے ماحول میں منایا جارہا ہے جب یوکرین کی جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں خوردنی اشیاء کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں اور کورونا کی وجہ سے عائد پابندیاں بڑی حد تک اٹھالی گئی ہیں۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام اہل اسلام کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام ممالک کو ہر برائی اور نقصان سے محفوظ رکھے۔ تنظیم اسلامی کانفرنس (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے عید کی مبارک باد دیتے ہوئے یاد دلایا کہ اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کو کئی طرح کی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

awaz

انہوں نے فلسطینیوں کے علاوہ روہنگیا پناہ گزینوں، جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور دنیا کے دیگر حصوں میں رہنے والے مسلمانوں کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے موقع پر مسلمان ان تمام لوگوں کو یا د کرتے ہیں جو غربت، بھوک، تصادم اور بیماریوں سے نبرد آزما ہیں اور تمام لوگوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کا عہد دہراتے ہیں

awaz

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جنوب مشرقی ایشیاکی سب سے بڑی استقلال مسجد میں آج ہزاروں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔ کورونا کی وجہ سے سن 2020 اور گزشتہ برس اس مسجد میں عید کی نماز نہیں ہوسکی تھی۔

مبارک باد کے پیغامات 

افغانستان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخون زادہ گزشتہ چھ برس کے دوران دوسری مرتبہ منظر عام پر آئے۔ انہوں نے قندھارمیں عیدگاہ میں موجودہ ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے گزشتہ برس اقتدار میں آنے کے بعد ملک نے آزادی اور سلامتی حاصل کی ہے۔ ہبت اللہ اخون زادہ نے عوام کو عید کے ساتھ ہی 'فتح، آزادی، کامیابی، سلامتی اور اسلامی نظام کی بھی مبارک باد دی۔۔