مشرقی یروشلم : زبردست برفباری سے عام زندگی مفلوج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مشرقی یروشلم : زبردست برفباری سے عام زندگی مفلوج
مشرقی یروشلم : زبردست برفباری سے عام زندگی مفلوج

 

 

یروشلم : مشرقی یروشلم اور بیت المقدس میں سردی کی شدید لہر اور برفباری کے باعث شہری زندگی متاثر ہوگئی جبکہ سکول، تجارتی ادارے اور بینک بند ہوگئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج جمعرات اور کل جمعہ کو سردی کی لہر نکتہ عروج تک پہنچے گی۔

 محکمے کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب برفباری کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا‘۔فلسطینی حکام نے شدید سردی کے باعث تمام سکول میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں جبکہ بینک اور کئی تجارتی ادارے بند ہوگئے ہیں۔

،، هذا الفجر ليس كأي فجر

صباح الخير من فلسطين 🇵🇸 من المسجد الأقصي من القدس العاصمة الأبدية لفلسطين 🇵🇸#ثلوج pic.twitter.com/QjSzDq3xBQ