منشیات فروشی کا پیسہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔باجوہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2021
باجوہ کا اعتراف
باجوہ کا اعتراف

 

 

اسلام آباد : پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات تیار کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، منشیات فروش اور اس کی پیداوار میں شامل افراد قومی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔ منشیات فروشی سے آنے والا پیسہ بعد میں دہشت گردی کو تقویت دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

آخر کار انہوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ منشیات کا کاروبار پاکستان میں دہشت گردی میں کھاد کا کام کررہا ہے۔ 

 آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔

 اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے منشیات فروشی سے نمٹنے کے لیے اے این ایف کے کردار کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنا نہایت ضروری ہے۔