روس کی درجنوں ویب سائٹس ہیک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2022
روس کی درجنوں ویب سائٹس ہیک
روس کی درجنوں ویب سائٹس ہیک

 

 

 ماسکو :  روسی چینل آر ٹی کا کہنا ہے کہ ’انانیمس‘ نامی ایک نامعلوم ہیکر گروپ نے روس کے خلاف ’سائبر جنگ‘ کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روسی حکومت کی متعدد ویب سائٹس کو غیر فعال کر دیا ہے۔

 گروپ کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ وہ ’روسی حکومت کے خلاف سرکاری طور پر سائبر جنگ میں ہیں‘ اور انہوں نے یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے جواب میں درجنوں ویب سائٹس کو بند کر دیا ہے۔

آر ٹی کے مطابق روسی حکومت کی ویب سائٹس کریملن، ڈوما، وزارت دفاع اور دیگر بظاہر سائبر حملے سے متاثر ہوئیں، جن میں سے کچھ ویب سائٹس کی رفتار کم ہوگئی اور دیگر کو دن بھر طویل مدت کے لیے آف لائن لے جایا گیا۔