ڈالرکا بحران:پاکستان نے آن لائن گیمنگ اور دیگر ایپس کی بیرون ملک ادائی روک دی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-11-2022
ڈالرکا بحران:پاکستان نے آن لائن گیمنگ اور دیگر ایپس کی بیرون ملک ادائی روک دی
ڈالرکا بحران:پاکستان نے آن لائن گیمنگ اور دیگر ایپس کی بیرون ملک ادائی روک دی

 

 

اسلام آباد: پاکستان نے ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں سے ایئرٹائم کا استعمال کرتے ہوئے مقامی صارفین کی خریدکردہ آن لائن ویڈیو گیمزسمیت ایپ کی خریداری پررقوم کی ادائی روک دی ہے۔یہ فیصلہ ممکنہ طور پر ملک کے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بینک دولت پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیلی کام سروس مہیا کرنے والے ادارے صارفین کوادائی کی اجازت دے کر حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کررہے ہیں کیونکہ اس کے تحت تو فون کمپنیوں کو اپنے استعمال کے لیے آئی ٹی سے متعلق خدمات پررقوم کی ادائی کی اجازت دی گئی تھی۔

ریگولیٹرنے لین دین سے متعلق ٹیلی کام آپریٹرز کو اپنی درخواستوں کو دوبارہ جمع کرانے سے روک دیا ہے۔

پاکستان کی معیشت اس وقت مختلف دباؤ سے نمٹ رہی ہے جس میں ڈالرکی کمی اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے درجہ بندی میں تنزل شامل ہے۔اس وقت ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرقریباً ایک ماہ کی درآمدات کا احاطہ کرتے ہیں اوریہ تین ماہ کی درآمدات کے لیے درکار غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے کہیں کم ہیں۔

پاکستان امریکی کرنسی ڈالرکی کمی سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک ادائی اوردرآمدات کو محدود کررہا ہے۔ ہُنڈا موٹرکمپنی اور ٹویوٹا موٹر کمپنی کے مقامی یونٹس سمیت آٹوموبائل کمپنیوں کو اس سال کئی ہفتوں تک اپنی پیداواری فیکٹریوں کو بند رکھنا پڑا ہے کیونکہ وہ پرزے درآمد کرنے سے قاصر ہیں۔

مرکزی بینک نے یہ بیان مؤقر انگریزی روزنامہ دی نیوزکی ایک رپورٹ کے جواب میں جاری کیا ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینک دولت نے الفابیٹ انکارپوریٹڈ کے گوگل، ایمازن . انکارپوریٹڈاور میٹا پلیٹ فارمز انکارپوریٹڈ سمیت بین الاقوامی خدمات مہیّاکرنے والوں کورقوم کی ادائی منسوخ کردی ہے۔ تاہم مرکزی بینک نے اس بات سے انکار کیا کہ اس نے گوگل سے متعلق کسی بھی ادائی کوروک دیا ہے