سعودی عرب سے تنازعات کے حل میں تھوڑا وقت لگے گا: ایران

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایران- سعودی عرب  تنازعات
ایران- سعودی عرب تنازعات

 

 

تہران

ترجمان ایران حکومت علی ربیعی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات مثبت ثابت ہوئے ہیں تاہم ایران اور سعودی عرب کے مابین تنازعات کے حل میں تھوڑا وقت لگے گا۔

تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی ربیعی کا کہنا تھا کہ حالیہ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ ماحول میں نیک نیتی کے ساتھ مسائل پر بات ہوئی ہے جس سے تعلقات میں بہتری سامنے آئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کچھ ایسے پیچیدہ تنازعات بھی ہیں جنہیں حل ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔

اسی دوران ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایرن خلیجی میں امن کی صورتحال قائم کرنے اور دوطرفہ نتائج کے حصول کے لیے تمام ممالک کو ہمیشہ خوش آمدید کہتا ہے ۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایران نے دونوں ملکوں کے درمیان برھتی ہوئی کشیدگی کی روک تھام کے لیے اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ عراق میں مذاکرات کا آغاز کرنے کی بھی تصدیق کی تھی۔ (ایجنسی ان پٹ)