افغانستان کی شممولیت پر نا اتفاقی : سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منسوخ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2021
ناپاک کھیل ناکام
ناپاک کھیل ناکام

 

 

نیویارک: نیویارک میں ہونے والے سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ اجلاس 25 ستمبر کو ہونا تھا۔ دراصل اس سے قبل ہی پاکستان نے اجلاس میں طالبان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسے سارک کے رکن ممالک نے مسترد کردیا۔ اس کے بعد اب اجلاس کے منسوخ ہونے کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ پاکستان کے اس گھناونے کھیل کو ناکام بنانے کے لیے تمام  ممالک نے اس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

سارک یعنی جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم کے 8 رکن ممالک ہیں۔ یہ ممالک ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، نیپال ، بھوٹان ، افغانستان اور مالدیپ ہیں۔ افغانستان اس گروپ کا نیا ملک ہے۔ جب سے طالبان اقتدار میں آئے ہیں ، اس کی شمولیت کے بارے میں شکوک و شبہات تھے ، کیونکہ طالبان اب بھی اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔