ڈیلٹا ویرینٹ کا آسٹریلیا میں پھیلاؤ تیز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

ڈیلٹا ویرینٹ کا آسٹریلیا میں پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے۔

پرتھ میں چار اور برسبین میں تین روزہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جبکہ موجودہ صورتحال سے آسٹریلیا کی 80 فیصد آبادی متاثر ہے۔

کورونا ایس او پیز توڑنے پر نائب آسٹریلوی وزیراعظم کو151 ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا وہ ایک پیٹرول پمپ پر بغیر ماسک پہنے دیکھے گئے تھے۔

دوسری جانب برازیل میں کورونا کی ڈیلٹا ورینٹ سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی ہے کورونا میں مبتلا 42 سالہ خاتون کا اپریل میں انتقال ہوا تھا۔

برطانیہ میں حکومت نے 19 جولائی سے کورونا پابندیوں میں نرمی کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )