تہاڑ جیل : کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تہاڑ جیل
تہاڑ جیل

 

 

دہلی:  کوروناوائرس کی رفتار کم ہونے کے ساتھ ساتھ تہاڑ جیل میں بھی وائرس کے کیسز کم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، جیل کے اندر کورونا سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 376 تھی ، جن میں سے 347 قیدی ٹھیک ہوگئے تھے۔

جب کہ مارچ سے 24 مئی تک سات قیدی کوروناکی وجہ سے فوت ہوگئے۔ اس وقت پوری تہاڑ جیل میں کورونا کے 22 قیدی متاثر ہیں ، جن کا علاج جاری ہے۔ جیل انتظامیہ کو امید ہے کہ جلد ہی یہ قیدی بھی صحت یاب ہوجائیں گے۔

تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گوئل نے’ہندوستھان سماچار‘ کو بتایا کہ گذشتہ اپریل میں ، جب دہلی میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا تھا ، تب تہاڑ ، منڈولی اور روہنی جیلوں میں وائرس کے معاملےبڑھگئے تھے۔ یہاں نہ صرف قیدی بلکہ جیل کا عملہ بھی وائرس سے متاثر ہو رہا تھا۔ 24 مئی تک ، جیل میں کل 376 قیدی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ ان میں سے سات قیدی علاج کے دوران فوت ہوگئے ، جبکہ 347 قیدی صحتیاب ہوگئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی 22 قیدی اب بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ اسیکے ساتھ ، 217 جیل عملہ بھی کورونا سے متاثر ہوا ، جن میں سے 205 جیل عملہ نے کورونا سے صحت یابی پائی۔ ڈی جی کے مطابق ، فی الحال جیل کے 12 عملے کورونا سے متاثرہیں ، جن کا علاج چل رہا ہے۔