بحرین میں دوبارہ مساجدکوبند کرنے کا فیصلہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2021
بحرین کی ایک عالیشان مسجد
بحرین کی ایک عالیشان مسجد

 

بحرین میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث جمعرات (کل) سے مساجد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔بحرین کی وزارتِ انصاف و اسلامی امور نے مساجد بند کرنے کے ساتھ مذہبی پروگرام بھی 2 ہفتوں کے لیے معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بحرین کی وزارتِ انصاف و اسلامی امور کے مطابق مساجد بند کرنے اور مذہبی پروگرام پر پابندی کا یہ فیصلہ نمازیوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بحرین میں کورونا وائرس سے اموات 387 ہو چکی ہیں جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 8 ہزار 807 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بحرین میں 6 ہزار 131 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 2 ہزار 289 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)