عراق: عالم دین آیت‌ الله سید محمد سعید حکیم کاانتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-09-2021
عراقی عالم دین آیت‌ الله سید محمد سعید حکیم کاانتقال،سوگ کی لہر
عراقی عالم دین آیت‌ الله سید محمد سعید حکیم کاانتقال،سوگ کی لہر

 

 

بغداد :عراق کے ایک بڑے عالم دین آیت‌ الله سید محمد سعید حکیم کا انتقال ہوگیاجس سے عالم اسلام میں سوگ کی لہردوڑ گئی۔

عراق کے وزیر اعظم نے آیت‌ الله سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر عراق میں ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراق میں آج ہفتہ کے روز عام سوگ کا اعلان کیا جبکہ نجف اشرف کے گورنر لؤی الیاسری نے اس صوبے میں 3 دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے آیت‌ الله سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی تمام عمر ظلم و جور اور ڈکٹیٹر بعثی حکومت کے تسلط پسندانہ اور استبدادی نظام کے خلاف جدوجہد میں گذاری۔

آیت الله سید محمد سعید طباطبائی حکیم کا جوعراق کے مرجع عالیقدر اور سید محسن حکیم کے نواسے تھے کل بروز جمعہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔