دمشق:اسرائیلی میزائلوں کی بارش، حملے ناکام بنانےکا دعویٰ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
دمشق:اسرائیلی میزائلوں کی بارش، حملے ناکام بنانےکا دعویٰ
دمشق:اسرائیلی میزائلوں کی بارش، حملے ناکام بنانےکا دعویٰ

 

 

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل نے متعدد میزائل داغے ہیں تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔  شام کی سرکاری خبر ایجنسی صنعا کے حوالے سے بتایا کہ دمشق میں فضائی دفاع کے نظام نے اکثر اسرائیلی میزائل ناکام بنا دیے۔

شام کی فوج کے ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’دشمن اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑی اور دمشق کے جنوب میں بعض علاقوں کو نشانہ بنایا جن میں سے زیادہ تر میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔‘

دارالحکومت دمشق میں شہر میں شام کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ گزشتہ ماہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے اسرائیلی میزائلوں کے حملے میں دمشق کے قریب شام کے تین فوجی مارے گئے تھے