مصری کی ’ممی‘ کے پوشیدہ معلومات دریافت کرنے کے لیے سی ٹی اسکین

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2021
مصری کی ’ممی‘
مصری کی ’ممی‘

 

 

اٹلی کے اسپتال میں مصری حنوط شدہ ممی میں موجود پوشیدہ معلومات دریافت کرنے کے لیے سی ٹی اسکین کا استعمال کیا جارہا ہے۔

اس مقصد کے لیے انکھے کھونسو نامی ایک قدیم مذہبی پیشوا یا پجاری کی حنوط شدہ لاش کو شمال مشرقی اطالوی شہر برگامو کے آثار قدیمہ کے میوزیم سے میلان شہر کے پولی کلینیکو اسپتال منتقل کیا گیا، تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قدیم مصری ممی میں موجود پراسراریت کا پتہ چل سکے۔

معلوم ہوا ہے اطالوی آثار قدیمہ کے ماہرین اب انکھے کھونسو کی لگ بھگ تین ہزار برس پرانی اس ممی کا جائزہ لیکر اسکی زندگی اور دفنانے کی روایات پر روشنی ڈالیں گے۔ ممی پروجیکٹ کی ڈائریکٹر سبینا ملگورا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنوط شدہ لاشیں عملی طور پر ایک حیاتیاتی میوزیم ہے اور یہ ویسے ہی جیسے کوئی ٹائم کیپسول ہوتا ہے۔