پاکستان میں عدالتیں بھی غیرمحفوظ:عباسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-02-2021
 شاہدخاقان عباسی
شاہدخاقان عباسی

 

اسلام آباد:پاکستان میں عدالتیں بھی محفوظ نہیں ہیں،اس بات کا اعتراف کیاہے پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے۔مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم نے مزیدکہا کہ ملک میں آئین و قانون اور عدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا انصافی ہو گی۔واضح ہوکہ عباسی پر خردبرد کا کیس چل رہا ہے۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نےگزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ پر وکلاء کے حملے اور توڑ پھوڑ کے واقعے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔غورطلب بات ہے کہ ہنگامہ آرائی کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں کوبند کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وکلاء سے اشتعال انگیزی کرے گی تو آگے سے بھی اشتعال انگیزی ہی ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔ (ان پٹ ایجنسی)