ملیشیا:کورونا لہر،11994 نئے کیسز، 36 ہلاک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2022
ملیشیا:کورونا لہر،11994 نئے کیسز، 36 ہلاک
ملیشیا:کورونا لہر،11994 نئے کیسز، 36 ہلاک

 

 

کوالالمپور:ملیشیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 11994 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعدیہاں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4292585 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کی ویب سائٹ پر درج اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز میں سے 25 غیر ملکی جبکہ 11958 مقامی انفیکشن کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران 36 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس دوران ملک میں کووڈ کے 16603 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4099786 ہو گئی ہے۔

اس وقت ملک میں کورونا کے 157571 فعال کیسز ہیں۔(ایجنسی)