کورونا :دنیا میں مرنے والوں کی تعداد 42 لاکھ پار کر گئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-07-2021
کورونا کا سایہ
کورونا کا سایہ

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 42 لاکھ سے متجاوز ویب ڈیسک جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 67 لاکھ 12 ہزار 916 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 3 ہزار 749 ہو گئیں۔

ولڈ و میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 43 لاکھ 84 ہزار 336 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 86 ہزار 725 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار831 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 28 ہزار 98 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 54 لاکھ 87 ہزار 490 ہو چکی ہے۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 22 ہزار 695 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

ولڈ و میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 53 ہزار 272 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 97 لاکھ 97 ہزار 516 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 56 ہزار 178 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 61 لاکھ 95 ہزار 232 ہو چکی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 735 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 60 لاکھ 54 ہزار 49 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 430 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 57 لاکھ 70 ہزار 928 ہو چکی ہے۔ ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 4 ہزار 822 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 48 لاکھ 91 ہزار 810 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 19 ہزار 801 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 47 لاکھ 57 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ولڈ و میٹر کے مطابق سعودی عرب اسی فہرست میں 47 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 200 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے۔

ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 92 ہزار 811 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

دوسری جانب سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 7 فیصد سے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 497 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 612 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 فیصد ہو گئی۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 209 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہو چکی ہے۔