چیف جسٹس کے روبرو کورونا کا مریض وکیل پیش، عدالت میں ہلچل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
پاکستانی سپریم کورٹ میں بڑا ڈرامہ
پاکستانی سپریم کورٹ میں بڑا ڈرامہ

 

 

 اسلام آباد۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے سانے کورونا زدہ وکیل آگیا۔ وہ بھی کیس لڑنے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کے روبرو کورونا وائرس کے مریض وکیل کے پیش ہونے پر عدالت میں ہلچل کی کیفیت پیدا ہو گئی۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے وکیل خالد محمود سے استفسار کیا کہ آپ کی التواء کی درخواست آئی تھی؟وکیل خالد محمود نے جواب دیا کہ مجھے کورونا ہوا ہے، پھر بھی آگیا ہوں۔وکیل کے جانے کے بعد چیف جسٹس نے عدالتی عملے سے استفسار کیا کہ کیا ہمارا ملازم فائل اٹھا کر لے گیا ہے؟ ملازم کو معلوم ہے کہ وکیل کو کورونا ہوا ہے، پھر فائل نہیں اٹھانی چاہیئے تھی۔