کورونا کا خوف،آکسیجن سلینڈرخرید رہے پاکستانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

کوئٹہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کے خوف سے شہریوں کی بڑی تعداد نے آکسیجن سلنڈر خرید کر محفوظ کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے باعث آکسیجن سلنڈرز کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے.

،کوئٹہ میں ایک طرف لوگ کورونا میں مبتلا مریضوں کیلئے ذاتی طور پر آکسیجن سلنڈرز خرید رہے ہیں تو دوسری طرف شہریوں کی بڑی تعداد نےکورونا کے خوف کے باعث آکسیجن سلنڈر خرید کر محفوظ کرلیے ہیں، جس سے شہر کی مارکیٹس میں جہاں آکسیجن سلنڈر کی قلت پیدا ہوگئی

وہیں سلنڈر اور آکسیجن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک ماہ قبل 17 ہزار روپے میں فروخت ہونے والے بڑے سلنڈر کی قیمت 25 ہزار جب کہ 8 ہزار روپے میں فروخت ہونے والے آکسیجن سلنڈر کی قیمت 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح شہر میں آکسیجن سلنڈر 500 کے بجائے 800 روپے میں بھرے جارہے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)