کورونا کی ’’جائے پیدائش‘‘ کی پڑتال ہوگی۔ ڈبلیو ایچ او

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2021
کہاں سے ہوا آغاز ؟
کہاں سے ہوا آغاز ؟

 

 

جنیوا: عالمی ادارہ صحت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزنش نے کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیق کے لیے نئے سائنسی مشاورتی گروپ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے ماہرین سے گروپ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا کی جائے پیدائش سے متعلق تحقیق کے لیے ایک مشاورتی گرپ تشکیل دیا ہے۔ 25 ماہر ارکان پر مشتمل یہ نیا سائنسی گروپ کورونا کی اصلیت کی نشاندہی، ضروری اقدامات کے لیے تجاویز اور آج تک کیے گئے کام کا آزاد تجزیہ فراہم کرے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے ماہرین سے اپیل کی ہے کہ 10 ستمبر تک نئے مشاورتی گروپ میں شامل ہونے کے لیے درخواست دیں۔

یہ گروپ کورونا کے ساتھ ساتھ ایبولا جیسے دیگر وائرسوں سے جڑے مسائل پر بھی عالمی ادارہ صحت کو رہنمائی فراہم کرے گا۔

قبل ازیں عالمی ادارہ صحت کی قیادت میں عالمی ماہرین نے چین میں ووہان کا دورہ کیا تھا جہاں کورونا کے کیسز سب سے پہلے سامنے آئے تھے تاہم چین کی جانب سے بے جا مداخلت اور تاخیری حربوں کے بعد منظر عام پر آنے والی رپورٹ کو انتہائی معمولی قرار دیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس کی ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کہا جا رہا تھا کہ یہ مہلک وائرس چین کی لیبارٹریز میں تیار ہوا ہے جس کے بعد عالمی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔