یورپ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
یورپ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ
یورپ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

 

 

نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ’گذشتہ ہفتے پورے یورپ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز 7 فیصد بڑھے ہیں۔ یہ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

وبائی امراض کے اپنے ہفتہ وار جائزے میں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ’دنیا بھر میں گذشتہ ہفتے تقریباً 27 لاکھ نئے کورونا کیسز اور 46 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔‘ مزید پڑھیں برطانیہ’لاک ڈاؤن کے فیصلے میں تاخیر سے ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں‘ کورونا کے باعث دنیا بھر میں ٹی بی سے اموات کی تعداد میں اضافہ کورونا کیسز میں اضافہ، روسی صدر کا ملک بھر میں ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ ’کورونا کے سب سے زیادہ شرح والے دو علاقے یورپ اور امریکہ ہیں۔ عالمی سطح پر امریکہ نے نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد پانچ لاکھ 80 ہزار سے زائد کی اطلاع دی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں 11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

‘ یورپ میں سب سے زیادہ کیسز برطانیہ، روس اور ترکی میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں بڑی کمی افریقہ اور مغربی بحرالکاہل میں دیکھی گئی جہاں کورونا انفیکشن بالترتیب 18 فیصد اور 16 فیصد کم ہوا ہے۔ براعظم میں ویکسین کی شدید کمی کے باوجود افریقہ میں اموات کی تعداد میں بھی تقریباً ایک چوتھائی کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم لگاتار تیسرے ہفتے تقریباً 13 لاکھ نئے مریضوں کے ساتھ یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ خطے کے آدھے سے زیادہ ممالک نے اپنے ہاں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔ برطانیہ اور روس میں سے ہر ایک نے نئے کیسز میں 15 فیصد اضافے کی اطلاع دی۔

لگاتار تیسرے ہفتے تقریباً 13 لاکھ نئے مریضوں کے ساتھ یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی) گذشتہ ہفتے میں روس نے کئی بار کورونا کیسز کے روزانہ کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور برطانیہ میں انفیکشن کی شرح اس سطح تک پہنچ گئی ہے جو جولائی کے وسط سے نظر نہیں آتی تھی۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز کابینہ کی تجویز کی تائید کی کہ روسی کارکنوں اور ملازمین کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں ایک ہفتے کے لیے گھر میں رکھا جائے۔

روسی حکام نے آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے کوشش کی ہے لیکن شہریوں میں ویکسین سے متعلق شکوک و شبہات کی وجہ سے اس کی سپوتنک فائیو ویکسین کی دستیابی کے باوجود صرف 32 فیصد لوگوں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جا سکے ہیں۔ روس میں کورونا کی وجہ سے دو لاکھ 25 ہزار اموات ہوئی ہیں جو اب تک یورپ میں وائرس سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔