دنیا میں 9.74 کروڑ افراد کورونا سے متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
کورونا وائرس
کورونا وائرس

 

(آواز دی وائس نیوز سروس)
واشنگٹن: کوورؤنا متاثرین کی تعداد لگاتار بڑھتی جارہی ہے. دنیا کے مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کے وباء رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، جہاں اب تک 9.74 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 20 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم ، اس وائرس سے نجات پانے والوں کے لئے کئی ممالک میں کورونا ویکسینیشن عمل شروع کیا گیا ہے۔
 
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، نو کروڑ 74 لاکھ 76 ہزار 740 افراد اور 20 لاکھ 88 ہزار 799 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.46 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ 4.10 لاکھ سے زائد مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 83 ہزار 708 اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 25 ہزار 428 ہوگئی ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1،53،032 ہوگئی ہے۔
برازیل میں ، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.97 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 2.14 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36.16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 66،810 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں ساڑھے 35.53 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 94،765 افراد فوت ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا میڈرڈسے آئی خبر کے مطابق اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے ایک دن میں سب سے زیادہ 44357 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
ملک کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2456675 ہوگئی ہےْ اسی مدت مین 404 مریضون کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 55041 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 26 ہزار سے زیادہ لوگ مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ جنمیں سے 3700 لوگوں آئی سی میں میں داخل ہیں۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)