طالبان کے مقابلے میں ’مزاحمت نہ ہونے‘ پر تشویش ہے: پینٹاگون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-08-2021
طالبان کے خلاف مزاحمت غائب
طالبان کے خلاف مزاحمت غائب

 

 

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے طالبان کی پیش قدمی کے جواب میں افغان افواج کی جانب سے ’مزاحمت نہ کرنے‘ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے طالبان کی پیش قدمی کے جواب میں افغان افواج کی جانب سے ’مزاحمت نہ کرنے‘ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں طالبان کی اس طرح تیز رفتاری سے کارروائیوں پر شدید تشویش ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جان کربی کا کہنا تھا کہ ’ہمیں طالبان کے مقابلے میں مزاحمت نہ کیے جانے پر بھی تشویش ہے۔

ہم اس پر ایمانداری سے بات کر رہے ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم افغانستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے جذبے کو دیکھنا چاہتے ہیں جو اس کے لیے ضروری ہے۔ ہمیں اس کی امید ہے لیکن اگر ایسا ہوتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ افغانوں نے کرنا ہے۔‘ پینٹاگون ترجمان کے مطابق ’طالبان نے تیز رفتاری سے کارروائی کی ہے اور ان کے مقابلے میں سامنے آنے والے مزاحمت کافی نہیں ہے جو کہ انہیں روک سکے۔‘