بھارت سمیت بیس ممالک کے شہریوں کاسعودی عرب میں داخلہ ممنوع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2021
سعودی عرب  کا قومی پرچم
سعودی عرب کا قومی پرچم

 

ریاض: سعودی عرب نے دنیا کے 20 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔اس میں سفارت کار اور صحت کارکن بھی شامل ہیں. سعودی عرب نے یہ انتہائی قدم کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کے لئے اٹھایا ہے. یہ حکم آج سے نافذ العمل بھی ہوگیاہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا’’سعودی عرب کے صحت کے حکام کی انتھک کوششوں کے تحت احتیاط اور احتیاطی اقدامات کرنے اور کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وزارت داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے‘‘۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ جن ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ارجنٹائنا ، برازیل ، مصر ، فرانس ، جرمنی ، ہندوستان ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، جاپان ، لبنان ، پاکستان ، پرتگال ، جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ ہیں ۔ (ایجنسی ان پٹ)