امریکا میں سنیما ہال کھلیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2021
فلم بینوں کےلئے خوشخبری
فلم بینوں کےلئے خوشخبری

 

 

نیویارک ۔ امریکہ کے صوبہ نیو یارک میں کورونا وبا کے تقریباً ایک سال بعد پانچ مارچ سے 25 فیصد ناظرین کی گنجائش والے سینما ہال کھولے جائیں گے۔

صوبہ نیویارک کے گورنر اینڈریو کوآمو نے پیر کے روزنی ٹویٹ کرکے پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’نیو یارک سٹی میں مووی تھیٹر پانچ مارچ سے 25 فیصد کی گنجائش کے ساتھ دوبارہ کھل سکتے ہیں جس میں ہر اسکرین میں 50 سے زیادہ افراد شامل نہیں ہونگے‘‘۔