چین کا راکٹ سی زیڈ۔فائیوبی۔وائی ٹو بحرہند میں گرکرتباہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2021
عرش سے فرش پر آگیا۔۔۔۔
عرش سے فرش پر آگیا۔۔۔۔

 

 

 حیدرآباد۔امریکہ خلائی ادارہ اسپیس کنٹرول اسکوارڈرن نے اب توثیق کی ہے کہ چین کا راکٹ سی زیڈ۔فائیوبی۔وائی ٹو بحرہند میں گرکرتباہ ہوگیا۔پلیٹری سوسائٹی آف انڈیا (پی ایس آئی)کے ڈائرکٹر رگھونند کمار نے  بتایا کہ چینی راکٹ کس مقام پر گرا ہے اس کے قطعی مقام کا تذکرہ نہیں کیاگیا ہے تاہم یہ کہاجارہا ہے کہ یہ مقام سعودی عرب کے صحرا روبل الخالی میں مالدیپ کے شمال میں کہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج صبح زمین کے اطراف اپنی ایک چکر لگانے کے دوران اور زمین سے ٹکرانے سے پہلے یہ راکٹ ہندوستان کے ممبئی اور حیدرآباد کے اوپر سے اڑا ور بالاخر بحرہند میں جاگر۔

چونکہ یہ چین کامشن ہے،اسی لئے اصل ذرائع سے معلومات آہستہ آہستہ آرہی ہیں۔کمار نے تاہم کہا کہ گمراہ کن تصاویر،پیشرومشن کی ویڈیوز اور فلموں کے کلپس بھی گشت کی جارہی ہیں۔اسی دوران ناسا کے اڈمنسٹریٹربل نیلسن نے اس کے گرنے کے تعلق سے اپنے بیان میں کہا کہ خلائی سرگرمیاں انجام دینے والے ممالک کو چاہئے کہ وہ خلائی اشیا سے عوام اور زمین پر املاک کو ہونے والے خطرات کو کم کریں۔اس راکٹ کی لمبائی 98 فٹ، جبکہ چوڑائی 16 فٹ تھی اور اس کے ذریعے اپریل کے آخر میں چین کے نئے خلائی سٹیشن کو مدار میں لے کر جانے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ 1990 کے بعد سے 10 ٹن سے زیادہ وزنی کسی بھی مشین یا راکٹ کو زمین کے مدار میں دانستہ طور پر نہیں چھوڑا گیا تاکہ وہ بے قابو ہو کر زمین پر گرے۔ مگر اب 21 ٹن وزنی راکٹ زمین پر گرنے والے سب سے بڑے راکٹس میں سے ایک ہے