چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں اگلے ماہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں اگلے ماہ
چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں اگلے ماہ

 

 

بیجنگ

روس اور چین اگلے ماہ مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے،جس میں 10 ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق روس اور چین کی مشترکہ مشقیں اگست میں چین کے ننگزیا ریجن میں ہوں گی جس میں دونوں ملکوں کے 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد چین اور روس کے مابین باہمی تعاون کی ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنا اوراسے آگے بڑھانا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )